کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لندن اور دبئی میں قیام کے بعد پاکستان میں سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
بلاول بھٹو آج دبئی سے کراچی پہنچے جہاں سے وہ کل اسلام آباد پہنچیں گے اور زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
بلاول بھٹو اجلاس میں آزاد کشمیر انتخابات پر مشاورت کریں گے جبکہ پاناما پیپرز کی بنیاد پر عوامی تحریک کے مختلف پہلوؤں اور اپوزیشن اتحاد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
بلاول بھٹو جمعرات کو راولا کوٹ اور ہفتے کے دن مظفر آباد میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی 21 جولائی تک اسلام آباد میں قیام اور آزاد کشمیر انتخابات کی نگرانی کریں گے۔