لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے بلاول ہاؤس لاہور کا کنٹرول سندھ پولیس کے حوالے کر دیا۔ سندھ کی ایلیٹ پولیس کے کمانڈوز اور اہلکاروں نے دو روز سے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی سنبھال رکھی ہے۔
بلاول ہاؤس لاہور میں سندھ پولیس کے اہلکاروں اور اور آفیشلز کی تعداد 50 کے قریب ہے۔ بلاول ہاؤس کی داخلی اور خارجی راستوں پرتعینات مسلح کمانڈور بھی سندھ پولیس کے ہی ہیں۔ سابق صدر کے نجی سیکیورٹی گارڈ بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
باورچی، ویٹر اور سوئیپر بھی صدر زرداری کے ساتھ ہی آئے۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے آصف زرداری کو آفر کی گئی تھی کہ وہ بہترین باورچی دیتے ہیں، لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ باورچی ان کے ساتھ ہی ہیں۔