کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسلام کے نام اور دو قومی نظریئے کے تحت لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں آنے والی ایک اسلامی ریاست ہے جہاں جمہوری نظام حکمرانی کیساتھ اقلیتوں کو ہر طرح کے مساوی حقوق اور ہر سطح پر ایوان میں مکمل نمائندگی حاصل ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے۔
اسلامی ریاست پر غیر مسلم حکمرانی کو قبول کیا جائے اسلئے بلاول بھٹو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے بے سروپا بیانات دینے سے قبل آئین پاکستان کا مطالعہ کریں تو ان کے سیاسی مستقبل کیلئے بہتر ثابت ہوگا۔
یہ بات پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر وبزرگ رہنما امیر سولنگی اور سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگر نے ہولی تقریب میں دیئے جانے والے بلاول بھٹو کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ” بھارت میں اگر مسلمان صدر بن سکتا ہے تو پاکستان میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص صدر کیوں نہیں بن سکتا“۔