اسلام آباد (جیوڈیسک) بلاول بھٹو نے پانچ روز کے دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں، بھارت کی سیاسی جماعت بی جے پی کے وفد سے ملاقاتیں کیں۔ چین کے سفیر، برطانوی اور کینیڈا کے ہائی کمشنرز، چین، رومانیہ اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں سے ملاقاتیں کیں۔
بلاول بھٹو نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبد المجید، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، شیری رحمان اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جب کہ پیپلز پارٹی اسلام آباد کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کر کے پارٹی مزید فعال بنانے کی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔
بلاول بھٹو نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی ایشیائی کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ بلاول بھٹو 25 مارچ کو دوبارہ لاہور کا دورہ کریں گے۔ بلاول بھٹو 26 مارچ کو رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ رحیم یار خان جلسے کو ورکرز کنونشن کا نام دیا گیا ہے۔