اسلام آباد (جیوڈیسک) اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بلاول کو پاکستان کی سیاست کی کوئی سمجھ نہیں ہے۔ عوام کے ٹیکس کےکھربوں روپے لگا کر بلاول کو متعارف کرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت میں باپ کے بعد بیٹا نہیں آتا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے نے ملکی سیاست کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ مک مکا کی سیاست اب نہیں چلے گی۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی سندھ آمد سے خوفزدہ ہے۔ دھاندلی زدہ نواز شریف کو زرداری اور بلاول نہیں بچا سکتے۔