کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر بلدیات نے پچاس غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ دس اکتوبر سے پہلے مسمار کرنے کا حکم دیا ہے شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو موروثی سیاست کے تحت قائد نہیں بنے۔
کراچی میں واٹربورڈ اور بلدیاتی افسران کا اجلاس صوبائی وزیر شرجیل میمن کی صدارت میں ہوا، سوسے زائد غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ میں سے چالیس مسمار کیے جا چکے واٹر بورڈ افسران کو کہا گیا ہے کہ دس اکتوبر تک پچاس غیرقانونی ہائیڈرنٹ مسمار کر دیے جائیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر مورثی سیاست کا الزام درست نہیں بلاول بھٹو کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے ان کے والدین کی قربانیوں کی بدولت چیئرمین منتخب کیا۔
وزیر بلدیات نے عید الاضحی پربلدیاتی ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عید الاضحی پر صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔