کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر اصغر حسین بہاری اور ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے بلاول ورکرز آرگنا ئزیشن کے تمام عہدیداروں اور کارکنان خصوصاً خواتین کارکنان کو 18اکتوبر کے جلسہ عام میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
بلاول ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کا قافلہ ضلع صدر سید امجد علی شاہ کی قیادت میں پیپلز سیکریٹریٹ پہنچا جہاں سے مرکزی صدر سید اصغر حسین بہاری کی قیادت میں جلسہ گاہ روانہ ہوا۔جلسے کی کامیابی کے بعد کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہاکہ تاریخی جلسے کے انعقاد نے ملک کی سیاست کا دھارا بدل چکاہے اب بلاول بھٹو کی قیاد ت میں قوم متحد ہوچکی ہے اور بھٹو ازم کو ملک کے کے چپے چپے میں عام کرکے عوامی خوشحالی لائیں گے۔