اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری پر ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے پر کوئی قدغن نہیں، دونوں ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ایک ہی انتخابی نشان پر انتخاب لڑنے کے حوالے سے ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن فدا محمد نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری ایک ہی انتخابی نشان پر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی کا لیٹر لگانا ہوگا، ریٹرننگ افسر کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیکر انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مجاز ہے۔