بل گیٹس کے مختلف غیر سنجیدہ بہروپ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

Bill Gates

Bill Gates

نیویارک (جیوڈیسک) مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس نے نئی ویب سائٹ GatesLetter.com کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا جو انٹرنیٹ پر ہٹ ہوگیا۔

وڈیو میں بل گیٹس اپنی سنجیدہ شخصیت کے برعکس دلچسپ روپ میں نظر آرہے ہیں جس کے لیے انھوں نے کئی منفرد روپ دھارے ہیں۔ 2 دن کے دوران اس وڈیو کو 4 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔