اسلام آباد (جیوڈیسک) معروف سافٹ ویئر کمپنی ونڈوز اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انھیں پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے اپنی حمایت اور امداد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ اسلام آباد بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس کا وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا۔
کہ ان کا ادارہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پاکستان کی حمایت اور امداد جاری رکھے گا۔ اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے فائونڈیشن کو اپنی حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔