کراچی (جیوڈیسک) پاکستان آئندہ تین ماہ کیلئے 4 ہزار ارب روپے سے زائد کے قلیل مددتی بانڈز جاری کرے گا، سٹیٹ بینک کے مطابق 150 ارب روپے کے طویل مددتی بانڈز بھی جاری کیے جائیں گے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان جلد ہی قلیل اور طویل مددتی بانڈز کا اجراء کر رہا ہے، قلیل مددتی بانڈز یا ٹی بلز دسمبر سے فروری کے درمیان فروخت کیے جائیں گے۔ ٹی بلز سے تین ماہ کے لئے 4 ہزار 725 ارب روپے حاصل کیے جائیں گے۔
سٹیٹ بینک ٹی بیلز 6 نیلامی کے ذریعے فروخت کرے گا، اس کے علاوہ 150 ارب روپے کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز بھی فروخت کیے جائیں گے۔ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز تین مختلف نیلامی کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی شرح میں کمی کے لئے سٹیٹ بینک ہر تین ماہ کے بعد ٹی بیلز فروخت کرتا ہے جبکہ قرض و سود کی ادائیگیوں کے لئے بھی قلیل اور طویل بانڈز کا اجراء کیا جانا معمول ہے۔