کروڑوں ڈالر مالیت کے جدید ترین امریکی ہتھیار افغانستان میں گم ہو گئے

Weapon

Weapon

واشنگٹن (جیوڈیسک) افغان فورسز کو دیے جائے والے کروڑون ڈالر مالیت کے جدید ترین امریکی ہتھیار افغانستان میں اچانک گم ہو گئے جس کے بارے میں خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ وہ افغان حکومت کے مخالف جنگجووں کے ہاتھ بھی لگ سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تقریباً 63 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا کچھ پتا نہیں چل رہا کہ وہ افغان فورسز کو دیے جانے کے بعد کہاں گم ہو گئے ہیں، افغانستان کو دیے جانے والے جنگی سامان کی نگرانی کرنے والے۔

اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار افغان حکومت کے مخالف جنگجوئوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ پہلے ہی ان کے پاس پہنچ چکے ہوں۔

گمشدہ ہتھیاروں میں رائفلیں، پستول، مشین گنیں، گرنیڈ لانچر اور شاٹ گنیں شامل ہیں، جن کی کل تعداد 465000 ہے، امریکی محکمہ دفاع میں موجود کھاتوں میں ان ہتھیاروں کے اندراج میں بے شمار غلطیاں پائی گئی ہیں۔

اور 43 فیصد سیرل نمبروں میں کچھ بھی نہیں لکھا گیا، جس سے یہ پتا چلانا ناممکن ہو گیا ہے کہ یہ ہتھیار کہاں گئے، اب صورت حال یہ ہے کہ ساڑھے 4 لاکھ سے زائد ہتھیاروں کا ریکارڈ نہ امریکا کے پاس ہے اور نہ افغانستان کے پاس ہے۔