پیرمحل (میاں اسد حفیظ) اربوں روپے سڑکوں اور محلوں پر خرچ کر کے عوام کو دو وقت سے روٹی سے محروم کردیا زرداری اور (ن) لیگ کی نوراکشتی نے ملکی معیشت اور انڈسٹری کا بیڑا غرق کر دیا،، موجودہ حکمران لفظوں کی جنگ کے علاوہ آپس میں بھائی بھائی ہیں نوجوانوں آپ قوم کا سرمایہ ہو تیار ہو جائو الیکشن نہیں میچ ہے جس میں جیت پاکستانی عوام کی ہی ہو گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں پیرمحل میں جلسہ عام سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 80 ارب روپے میٹرو بس پر خرچ کر کے عوام کے خون پسیے کی کمائی ہوا میں اڑا دی تو زرداری نے 500 ارب روپے سے ایک شاندار محل لاہور میں تیار کروا لیا۔
جو محلوں میں رہتے ہیں وہ عوام کی خدمت کیسے کر سکتے ہیں بلکہ خوب پسینے کی کمائی کھا کر عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز لیگی ٹولے نے ملکی معیشت اور زراعت کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے ملک قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے والے ادارے تباہ برباد کر کے رکھ دیے ہیں جس سے بھوک پیاس کا رجحان بڑھ گیا ہے زرداری نے لوٹ مار کر کے پاکستانی روپے کی قیمت اس قدر گرا دی ہے کہ جن کے لاکھوں روپے تھے آج وہ ہزاروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
ان کے ڈالر جو بیرون ملک بینکوں میں پڑے ہیں وہ دوگنے ہو چکے ہیںانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے جو اقتدار میں آتے ہی زرداری اور (ن) لیگی ٹولے کو پکڑے گی جو عوام کے سامنے تنقید اور لفظوں کی بچھاڑ کے علاوہ بات نہیں کرتے اور اندر سے بھائی بھائی ہیں ان لٹیروں کو صرف عمران خان ہی پکڑے گا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں تیار ہو جائو الیکشن آنے والے ہیں۔
دراصل اس بار الیکشن نہیں بلکہ ایک ٹف میچ ہے جیسے میں نے انڈیا میں جا کر ان کو پچھاڑ پچھاڑ کر مارا تھا اسی طرح اس میچ میں نوجوان ساتھ دیں تو جیت پاکستانی عوام کی ہی ہو گی اس موقع پر سابقہ ضلعی ناظم چوہدری محمد اشفاق ،سعید احمد سعدی ،خالد احمد خاں کھرل ،چوہدری جاوید جیش ، میاں اختر علی جاوید،بھی سٹیج پر موجود تھے ۔