اسلام آباد (جیوڈیسک) بلز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی۔ آئیسکو حکام کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ پر 3 میٹر لگے ہوئے ہیںجن کے اگست اور ستمبر کے بل جمع نہیں کرائے گئے تھے۔
آئیسکو نے عمران کو نوٹس بھجوائے جس کے باوجود عمران خان نے بجلی کے بل جمع نہیں کرائے۔ آئیسکو حکام کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے مرکزی میٹر کا بل 87 ہزار 637 روپے ہے جبکہ بنی گالہ میں لگے ٹیوب ویل کے بل کی مد میں 28 ہزار 955 روپے بقایا تھے۔
عمران خان کی رہائش گاہ پر لگے تیسرے میٹر کا بل 14 ہزار 174 روپے واجب الادا تھا۔ نوٹس کا مقررہ وقت گزرنے پر تینوں میٹر کاٹ دیے گئے ہیں۔