بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملوں کا ماسٹر مائینڈ گرفتار

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر 11 ستمبر 2012 کو ہونے والے حملے میں امریکی سفیر سمیت چار امریکی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ مسلح حملہ آوروں نے قونصلیٹ کو آگ لگا دی تھی۔

پینٹاگون کے ایک ترجمان کے مطابق اب احمد ابو ختالہ کو ملک سے باہر محفوظ مقام پر حراست میں رکھا گیا ہے امریکی سکیورٹی اہلکاروں نے قونصلیٹ پر حملہ آوروں کے گروپ کے سرغنہ احمد ابو ختالہ کو 15 جون کو لیبیا میں ایک خفیہ چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری ریئر ایڈمرل جان کربی نے ایک تحریری بیان میں ابو ختالہ کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں کسی عام شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور اس آپریشن میں شامل تمام اہلکار بحفاظت لیبیا سے نکل چکے ہیں۔