بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم” فاکس کیچر”کا ٹریلر ریلیز

Fox Catcher

Fox Catcher

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم “فاکس کیچر “سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے تیار ہے جس کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ سونی پکچرز کلاسک کے تحت بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے اولمپک ریسلرنگ چیمپئن کے گِرد گھومتی ہے جس کا بھائی ایک نفسیاتی اور پاگل شخص کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی جان گنوا بیٹھتا ہے۔

اولمپک ریسلنگ کے گولڈ میڈلسٹ Mark Schultz کی حقیقی آٹو بائیوگرافی پر مبنی اس فلم کی کہانی” ای میکس” اور” ڈین فٹر مین” نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض” بینیٹ مِلّر”نے ادا کئے ہیں۔ سنسنی سے بھر پور اس فلم میں شیننگ ٹیٹم سمیت اسٹیو کاریل، مارک روفالو اورونیزہ ریڈ گریو جیسے معروف ہالی وڈ فن کاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جو 14 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔