کراچی : حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ جشن معصومین اور ہفتہ روزہ تراب کی پانچویں سالگرہ تقریب زیر صدارت حجة السلام مولانا سید عون نقوی منعقد ہوا جس میں جعفریہ الا ئنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی ،علامہ نجف علی عابدی،علامہ علی عباس موسوی، علامہ سید رضا نقوی،علامہ ارتضیٰ کاظمی،نجم عباس، پروفیسر نجمی،ارتضیٰ جونپوری، غضنفر چاند بھائی ،حکیم مرتضیٰ ،مظہر زیدی ،علی حسن ،شاہ عالم ارتضیٰ ،قمر عباس کے علاوہ شہر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ میڈیا کے مثبت کردار کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا فریضہ انجام دیا جاسکتا ہے تراب اخبار نے کم وقت میں ترقی کی منزلیں طے کی ہمیں اپنے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیئے کیو نکہ فرد سے افراد اور افراد سے معاشرے سے قومیں بنتی ہیںاور قوم متحد و مستحکم ہو تو کوئی طاقت اسے کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتی مقررین نے کہاکہ سیرت معصومین پر چلنے میں ہی نجات اور کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔