کون سی بائیومیٹرک مشین استعمال کرنی ہے؟ پختونخوا حکومت فیصلہ نہیں کرسکی

Electronic Machine

Electronic Machine

اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم مشین ہر صورت میں استعمال کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تو صوبے میں بلدیاتی انتخابات مارچ تک نا ممکن ہیں اور التوا کیلیے درخواستیں آنا شروع ہو جائینگی۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں بائیو میٹرک سسٹم استعمال کرنے کیلیے 50 ہزار مشینوں کا بندوبست کرنا ابھی باقی ہے، یہ فیصلہ بھی نہیں ہو سکا ہے کہ کون سی مشین استعمال کی جائیگی۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ 50 ہزار پولنگ بوتھوں کیلیے کسی ایک کمپنی کی مشین استعمال میں لائی جائے تاکہ مشین کے نتائج کے حوالے سے انتخابات کے بعد کوئی تنازع نہ کھڑا ہو۔