بائیو میٹرک مشینوں پر کام شروع کریں تو 2015 کے آخر تک مکمل ہو گا : الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ بائیومیڑک مشینوں کی خریداری کے لیے ٹینڈر کی تیاری 28 نومبر جبکہ نیلامی کا عمل 10 جنوری تک ہو گا۔ 25 جنوری تک مشینوں کا تیکنیکی جائزہ مکمل ہو گا اور فنانشل ٹینڈر 10 مارچ تک ہو گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بائیومیڑک مشینوں کا پرچیز آرڈر 17 مارچ تک مکمل ہو گا۔ بائیو میڑک مشینوں کی ڈیلیوری 17 جولائی تک ہو گی جبکہ مشینوں میں ڈیٹا انٹیگریشن پراسیس 3 ستمبرتک مکمل ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے جواب کے مطابق بائیو میڑک مشینوں کی خریداری 2015 کے آواخر میں مکمل ہو گی۔