بائیومیٹرک سسٹم سے بغیر تصدیق موبائل سمز رات 12 بجے بند ہو جائیں گی

Biometric System

Biometric System

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی اے کے مطابق تین یا تین سے زائد سمیں رکھنے والوں کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت تصدیق کا آج آخری روز ہے۔

جو سمیں آج رات بارہ بجے تک انگوٹھوں کے نشان سے تصدیق نہیں ہوں گی وہ بند کر دی جائیں گی۔ سموں کی تصدیق کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع ہوگا جس کے تحت دو یا دو سے کم سمیں رکھنے والوں کیلئے بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق ہوگی۔ دوسرا مرحلہ تیرہ اپریل تک جاری رہے گا

جس کے بعد تمام سمیں بند کر دی جائیں گی۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ملک بھر سے اب تک چھ کروڑ سے زائد سموں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ایک کروڑ سے زائد سمیں بند کی جا چکی ہیں۔ پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بند ہونے والی سمیں بائیو میٹرک سسٹم سے تصدیق کے بعد دوبارہ کھول دی جائیں گی۔