بائیو سیفٹی کے موضوع پر لیاقت نیشنل ہسپتال کے تحت سیمینار کا انعقاد
Posted on April 24, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ مائیکرو بیالوجی اور انفیکشن کنٹرول کے زیر اہتمام بائیو سیفٹی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہاکہ امراض سے متعلق آگاہی پیدا کرکے ہی صحت مند معاشرے کا قیام ممکن بنا یا جاسکتا ہے۔
بائیو سیفٹی کے حوالے سے سیمینار کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہاکہ بائیو سیفٹی کی اہمیت کو ملکی سطح پر اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے بائیوسیفٹی کی تعلیم خاص طور پر ہسپتال اور لیبارٹری سائنس میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
جس میں تمام ممکنہ BIO-HAZARD سے بچائو کی تعلیم شامل ہیں سیمینار سے اپنے خطاب میں لیاقت نیشنل ہسپتال کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ثناء انور نے بائیوں سیفٹی کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے شرکاء کو آگاہ کیا سیمینار میں بڑی تعداد میں میڈیکل کالجز اور سائنس کے طلباء و طالبات ،اساتذہ نے شرکت کی ۔بائیوں سیفٹی جیسے اہم موضوع پر سیمینار کے انعقاد پر لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کی کاوشوں کو سراہا۔