ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈحسینہ بپاشا باسو جو گزشتہ ایک ماہ سے اس طرح کی خبروں کی زد میں ہیں کہ وہ کرن سنگھ سے منگنی کرنے جارہی ہیں۔
لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بپاشا باسو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں نہ پھیلائی جائیں جن سے ان کی ذاتی زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوں۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرن سنگھ سے ان کی دوستی ضرور ہے مگر وہ ان سے منگنی نہیں کر رہیں انھوں نے مزید کہا کہ وہ جب شادی کریں گی تو سب کو اس بارے میں پہلے سے آگاہ کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چھپ کر منگنی یا شادی کرنے پر یقین نہیں رکھتیں کیونکہ شادی کوئی جرم نہی ہے جسے دوسروں سے چھپایا جائے۔