برڈ کی ڈریم ٹیم، عمران خان کپتان، ٹنڈولکر، لارا اوربریڈمیں شامل نہیں

Imran Khan

Imran Khan

لندن(جیوڈیسک)لندن سابق امپائر ڈکی برڈ نے اپنی ڈریم ٹیم کا اعلان کردیا ،ٹیم کے کپتان عمران خان ہیں جبکہ سچن ٹنڈولکر ، برائن لارا اور ڈان بریڈ مین ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ امپائر ڈکی برڈ نے اپنی ڈریم ٹیم کا اعلان کیا تو حیران کن طور پر اس میں ڈان بریڈ مین کا نام شامل نہیں ہے۔

ان کے علاوہ ،سچن ٹنڈولکر ،برائن لارا اور اسٹیو وا جیسے مایہ ناز کھلاڑی بھی پلینگ الیون کا حصہ نہیں ۔ڈکی برڈ نے پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کو ٹیم کا کپتان بنایا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں سنیل گواسکر ،بیری رچرڈز،ویو ین رچرڈز ،گریگ چیپل ،گیری سوبرز،گریم پولاک،وکٹ کیپرایلن ناٹ ،ڈینس للی ، شین وارن اور لانس گبز شامل ہیں۔