برمنگھم (جیوڈیسک) انگلینڈ کے 194 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 162 پر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کو 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔ انگلینڈ نے اپنا 1000واں ٹیسٹ فتح کے ساتھ یادگار بنا لیا۔
انگلینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز دے ہرا کر سیریز میں 1 کے مقابلے میں صفر کی برتری حاصل کر لی۔ 194 رنز کے انگلش ٹیم کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 162 رنز ہی بنا سکی۔
دوسری اننگز میں کپتان ویرات کوہلی 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شیکھر دھون اور راہول 13، 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔
پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 287 رنز کے جواب میں بھارت 274 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔