برمنگھم میں بلاول بھٹو زرداری کو جلسے کی اجازت

Birmingham PPP Rally

Birmingham PPP Rally

برمنگھم (جیوڈیسک) برمنگھم میں بلاول بھٹو زرداری کو جلسے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد لوگوں کی جلسہ گاہ میں آمد جاری ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جلسے میں بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور سیکیورٹی انتظامیہ کے اہل کاروں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے جس میں چند سیکیورٹی اہل کاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو جلسے سے روکا جا رہا ہے۔

رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کی جائے اور جلسے میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کی جائے۔