برمنگھم : ہوٹل پر چھاپہ ، تین پاکستانی شہری گرفتار

Birmingham

Birmingham

برمنگھم (جیوڈیسک) برطانوی پولیس نے برمنگھم کے ہوٹل پر چھاپہ مار کرغیر قانونی طور پر مقیم تین پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی امیگریشن حکام ان دنوں ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ حکام نے برمنگھم کے ایک ہوٹل میں چھاپا۔

مارا اور وہاں کام کرنے والے بارہ افراد سے پوچھ گچھ کی۔ حکام کے مطابق ہوٹل میں غیر قانونی طور پر مقیم تین پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو اسٹور روم میں چھپے ہوئے تھے۔ لندن، مانچسٹر اور ویلز سے بھی غیر قانونی طور پر انسٹھ افراد کو برطانوی امیگریشن حکام نے حراست میں لیا ہے۔