برمنگھم : پاکستانی نژاد شخص کے قتل پر یوکرائنی نوجوان کو عمر قید

Birmingham

Birmingham

برمنگھم (جیوڈیسک) برمنگھم میں پاکستانی نثراد معمر شخص کو قتل کرنے کے جرم میں یوکرائنی طالب علم کو عمرقید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ لواحقین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سے دائیں بازو کے انتہاپسندوں کو سبق ملے گا۔ لندن کے اولڈ بیلی کورٹ نینسل پرست مجرم کو اس کے انجام تک پہنچا دیا ہے۔ مقتول محمد سلیم کے گھرانے کے لیے یہ کارروائی صبرآزما تھی مگر مجرم کو عمر قید کی کی سزانیان کے آنسو کسی حدتک پونچھ دیئے۔ 82 برس کے محمد سلیم کو برمنگھم میں نماز مغربین کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹتے ہوئے چاقو مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

مجرم نے ٹپٹن کی مسجدکے سامنے بم سے بھی حملہ کیا تھا اور دیگر مساجد کو نشانہ بنانے کی سازش کا بھی اعتراف کیا تھا۔ مقدمے کی کارروائی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔ یہاں جمع پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ جس طرح برطانوی عدالت نے یورپی شہری کو چند ہی ماہ میں مقدمہ مکمل کرکے سزا سنائی۔ ایسا پاکستان میں بھی ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کا پولیس اور عدالت پر اعتماد بڑھ سکے۔