لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پہلے پولیس کی طرف سے جلسہ کی اجازت دی گئی تھی۔ لیکن رات ایک بجے اچانک ہمیں بتایا گیا۔
کہ سنگین سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری شرکت نہیں کر سکتے۔ چودھری عبد المجید نے کہا کہ ہم برطانوی حکومت سے شدید احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے پیچھے بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔