فصل آباد : انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر اور مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل نے جشن عید میلا دلنبیۖ کے حوالے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضور نبی کریم ۖ کی ولادت کا دن تمام مسلمانوں کے لیے خوشی و راحت کا دن ہے اس لئے ہمیں اللہ کا شکر ادار کرتے ہوئے اس دن کو منانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفےٰ ۖ کی آمدکی خو شی منانا مقدروالوں کو نصیب ہوتی ہے نبی کریم ۖ کی آمد سے دنیا میں ظلم و جہالت کا خاتمہ ہواحق و صداقت کا بول بالاو ہونے سے ہر طر ف اجالا ہوا انہوں نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم ۖ کا ظہور ہی کائنات کا مظہر ہے آپ ۖ کی شان وعظمت کے ترانے ازل اور ابدتک جاری رہیں گے 12ربیع الاول کو سرکار کی آمد کا جشن اہل فیصل آباد دھوم دھام عقیدت و احترام سے مناے جائے گا۔