ڈاکٹر سمیوئیل ہانمین کا 259 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت اور جوش جذبہ سے منایا گیا
Posted on April 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ: ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے بانی ڈاکٹر سمیوئیل ہانمین کا 259 واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت اورجوش جذبہ سے منایا گیا اس سلسلہ میں کامران ہومیو سٹور کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وسطی اور جنوبی پنجاب کے ڈاکٹر ز اور ہومیو پیتھک سے و ابستہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ ڈاکٹر ہانمین نے طب کے میدان میں جو کارنامہ سر انجام دیا ہے اے فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ایسی عہد ساز شخصیا مدتوں بعد پیدا ہوتیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہانمین کا یوم پیدائش منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ہانمین کی تعلیمات پر عمل کریں۔
ڈاکٹر محمد یاسین چوہدری نے کہا کہ جس طرح کولمبس نے ایک چھوٹا سا جزیرہ دریافت کیا اور بعد میں آنے والوں نے پورا براعظم دریافت کر لیا لیکن امریکہ کی دریافت کا سہرا ہمیشہڈ کولمبس کے سر رہیے گا اس طرح ہومیوپیتھک کتنی بھی ترقی کر لے اس کی دریافت کا سہرا ہانمین کے سر ہی رہیے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہانمین دکھی انساینت کا محسن اور مروجہ طبی بے قاعدگیوں اور ان کے تحت جاری ناروا سلوک کا باغی تھا۔
ڈاکٹر خرم نذیر نے کہا ہانمین نے اپنے تجربات سے ثابت کیا کہ زہروں شفا ء حاصل کی جا سکتی ہے ۔انہوںنے تقلیل در تقلیل کے مراحل سے دوا کی خوابیدہ طاقتوں کی متحرک اور بیدار کر کے طبی افق پر ایک تہلکہ مچادیا۔
تقریب سے ڈاکٹرذیشان اسلم ،ڈاکٹر حافظ عابد فاروق،ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈاکٹر ساجد رحیم اور ایشین ہومیو پیتھک لیگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر اظہر انتصار نے بھی خطاب کیا اور ڈاکٹر ہانیمن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقعہ پر تین ہومیوپیتھک کمپنیوں کی جانب سے تقریب میں شریک ڈاکٹر ز کو میڈاور شیلڈز بھی دی گئیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com