پیرمحل (خرم شہزاد بھٹی سے)نبی آخر الزماں ۖ کا یوم ولادت ملک کے دیگر حصوں کی طرح پیرمحل میں بھی نہائت جوش و جذبے سے منایا گیا۔
شہریوں نے شہر کے گلی کوچوں کو بھی نہائت ہی شاندار انداز سے سجایا گیا اور جگہ جگہ محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد بھی کیا۔نما زفجر کے ساتھ ہی شہر ی اور دیہاتی حلقوں میں جشن عیدمیلاد النبی ۖ کے جلوس اور ریلیاں نکالنے کا عمل شروع ہو گیاتھا۔ اسی سلسلے میں پیر محل کے محلہ مدینہ بلاک کو بڑی خو بصورتی سے برقی قمقمو ں سے آراستہ کیا گیاتھا اور شیخ محمد ایوب ،سمیع الرحمن خان ،خرم شہزاد بھٹی ، فرحان قادری اور اہلیا ن مدینہ بلاک کی خصوصی کا وش سے پر نور محفل کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں خصوصی شرکت اسسٹنٹ کمشنر پیر محل حافظ محمد نجیب ،تحصیل صدر PTI میاں اختر جاوید، سینئیر نائب صدر سٹی پیر محل محمد احسان ننھا اور صحافیو ں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حا فظ محمد نجیب نے حاصل کی محفل میں مفتی مولانا محمداکبر صاحب نے بیان کیا اور کیک کاٹنے کی تقریب ادا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔
اسی طرح شہر میں ہر طرف بچے ،بوڑھے ،جواں فلک شگاف نعرے لگا تے رہے اور آپ ۖ پر درودوسلام بھیجتے رہے اور ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کرتے نظر آئے ۔12ربیع الاول کے موقع پر تحصیل انتظامیہ نے جلوسوں اور ریلیوں کے شرکاء کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کر رکھے تھے۔