بشپ امجد فاروق آف کراچی کی صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار سے لاثانی سیکرٹریٹ پر ملاقات

کراچی سے بشپ امجد فاروق کے ہمراہ ایک خصوصی وفد کی آمد ہوئی۔ بشپ شمس پرویز (فیصل آباد)بھی انکے ہمراہ تھے۔ مرکزی انتظامیہ آستانہ لاثانی سرکار نے وفد کا استقبال کیا اور آستانہ عالیہ کے مختلف شعبہ جات، دفاتر،لنگر خانہ، ادارہ جات اور تنظیمی نیٹ ورک کا تفصیلاً وزٹ کروایا۔ وفد کی چیئر مین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، چیئر مین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار سے ملکی سلامتی، 295-A,B,C کے غلط استعمال اور بین المذاہب امن پر تفصیلاً بات ہوئی۔ چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکارنے کہا کہ تمام انبیاء کرام علیہ السلام امن وسلامتی کا پیغام لے کر آئے۔

آج بھی ان کے مشن کو اللہ کے نیک بندے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پوری دنیا بالخصوص پورے پاکستان میں لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے سینکڑوں فلاحی ادارے ،لنگر خانے، بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور آل پاکستان صوم صلوٰة کمیٹیوں کے ہزاروں دفاتر اور لاکھوں مریدین و لاکھوں عقیدت مندوں کا مل کر تمام قوموں (عیسائی ،ہندو) سے امن اتحاد قائم کرنا اپنی مثال آپ ہے۔

بشپ امجد فاروق آف کراچی نے وسیع لنگر خانے (ہر وقت جاری وساری) تنظیمی نیٹ ورک اور اراکین کی کارکردگی دیکھ کر کہا کہ ایسا مثالی ادارہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کراچی میں موجود بین المذاہب امن اتحاد پاکستان، لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے تنظیمی نیٹ ورک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اظہار بھی کیا۔

بشپ امجد فاروق آف کراچی نے صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکارکے خلوص، روحانی مقام و مرتبہ،فلاحی،دینی اور امن کی کاوشوں کا سراہا۔ آخر میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کومطالبہ کیا جائے کہ موثر قانون سازی کرکے 295-A,B,C کے غلط استعمال کو روکے۔ نیز یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملکی سلامتی اور بین المذاہب امن اتحاد کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرکے حکومت ِ وقت کو بھیجا جائے گا اور مستقبل میں ان تمام ایشوز پر پورے پاکستان میں مل کر آواز بھی اٹھائی جائے گی۔