تلخ کلامی پر مشتعل افراد نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Jhang

Jhang

جھنگ (جیوڈیسک) مخالفین نے تلخ کلامی پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ شیخ چوہڑ میں گزشتہ رات محمد اکمل اور حارث کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ملزم اکمل نے غصہ میں آکر اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

وجہ عنادوقوعہ سے دوگھنٹے قبل تلخ کلامی بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے مقتول کے والد محمد یونس کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔