بی جے پی کشمیر میں گروہ بندی کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے ، محبوبہ مفتی

Mehbooba Mufti

Mehbooba Mufti

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی رہنما محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ بی جے پی کا کشمیر میں رویہ خطرناک ہے۔ نریندر مودی مسئلہ کشمیر پر واجپائی کا انداز اختیار کریں۔

پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی کہ بی جے پی کشمیرمیں گروہ بندی کو فروغ دے کر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔ تعصب سے جموں اور کشمیر کے لوگ ایک دوسرے کے مدمقابل آجائیں گے۔ انہوں نےبی جے پی کو مشورہ دیا۔

کہ کشمیر کے معاملے پر سابق وزیراعظم واجپائی کا طرز عمل اپنانا ہوگا۔ جو دوستی بس لے کر لاہور گئے۔ کارگل کے بعد بھی مشرف کو مدعو کیا اور حریت پسندوں کو پاکستان جانے میں سہولت دی ۔ نریندر مودی واجپائی کے نقش قدم پر چلنے کی بات کرتے ہیں لیکن اس پر عمل کرنا باقی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ڈی پی کشمیر میں تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔