بی جے پی کا پھر شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا اعلان

BJP

BJP

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک بار پھر ایودھیا میں شہید بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2016 میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامینیم سوامی نے کا کہنا تھا ان کی جماعت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے منصوبے اور وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی اور 2016 میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مندر کی تعمیر کے ضمن میں ان سے 2016 تک کا وقت مانگا ہے۔

مندر کی تعمیر کے لیے پارلیمان میں ووٹنگ کی ضرورت نہیں، اس کے لیے صرف صدر کی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی کافی ہے اور یہ پریس ریلیز کابینہ تیار کر سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ برسوں سے ہم مندر کی تعمیر کا انتظار کر رہے ہیں آخر ہم کتنا انتظار کریں گے۔ واضح رہے کہ انتہا پسند ہندوں نے ریاست اتر پردیش کے علاقے ایودھیا میں 6 دسمبر 1992 کو تاریخی اہمیت کی حامل بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔