بی جے پی رہنماء نریندر مودی 26 مئی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک ) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے نریندر مودی کو حکومت بنانے کی دعوت دے دی، بی جے پی رہنماء 26 مئی کی شام 6 بجے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء نریندر مودی نے راشٹریہ بھون میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی، اس موقع پر بھارتی صدر نے نریندر مودی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور حکومت بنانے کی دعوت دی۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ وہ 26 مئی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔