نئی دہلی (جیوڈیسک) بی جے پی نے نریندر مودی کو قائد ایوان نامزد کر دیا ہے، ایل کے ایڈوانی نے ان کا نام تجویز کیا۔ نریندر مودی آج صدر پرناب مکھر جی سے ملاقات کررہے ہیں۔ بھارت میں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔
بی جے پی اور این ڈی اے کی جانب سے نریندرمودی کوقائدایوان منتخب کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے ان کا نام تجویز کیا۔ اْدھر بی جے پی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزارتوں کئے لئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
امکان ہے کہ پارٹی کے سربراہ راج ناتھ سنگھملک کے نئے وزیرداخلہ ہوں گے جبکہ سینئر رہنما ارون جیٹ لی کا نام بطور وزیر خزانہ لیا جارہا ہے۔ ایل کے ایڈوانی کو بھی حکومت میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔ادھر کا نگریسکے رہنماوٴں نے انتخابات میں اپنی شکستکا ملبہجاپان کی اشتہاری ایجنسی پر ڈال دیا ہے جس نے انتخابات میں پارٹی کیلیے اشتہاری مہم چلائی تھی۔