بی جے پی لوگوں کو تقسیم کر کے حکومت کرنا چاہتی ہے،پریانکا گاندھی

Priyanka Gandhi

Priyanka Gandhi

رائے بریلی (جیوڈیسک) کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی رائے بریلی میں اپنی والدہ سونیا گاندھی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی لوگوں کو تقسیم کر کے حکومت کرنا چاہتی ہے۔ پریانکا امیٹھی اور رائے بریلی میں کانگریس کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں ، ماضی میں ان دونوں حلقوں سے کانگریس کامیاب ہوتی رہی ہے۔ آج انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے خطاب کرتے ہوئے پریانکا نے اپوزیشن جماعت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ملک میں لوگوں کو تقسیم کر کے حکومت کرنا چاہتی ہے، اس بار انتخابات میں مقابلہ دو جماعتوں کے درمیان نہیں بلکہ دونظریات کے درمیان ہے۔ ادھربہار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ نریندرامودی صرف وزیراعظم بننا چاہتے ہیں ، گجرات میں جو ترقی ہوئی اس کا سہرا مودی کو نہیں بلکہ گجرات کے عوام کو جاتا ہے۔