بجوات سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاکستانی فوجوں کا بھرپور جواب
Posted on October 19, 2014 By Geo3 Webmaster اہم ترین, سیالکوٹ, مقامی خبریں
India, Forces
سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارت کی جارحیت نہ رکی ، بجوات سیکٹر میں بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ چناب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔
لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی شر انگیزی جاری ہے اور بھارتی فورسز نے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔
بھارتی فورسز نے گاؤں کچھی ماند اور پٹولی کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کی ہے۔