کالی آندھی اور کیویز دوسرے ٹیسٹ کیلئے آج سے آمنے سامنے

West Indies,New Zealand

West Indies,New Zealand

پورٹ آف سپین (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے کوئنز پارک اوول، پورٹ آف سپین میں شروع ہو گا۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے 186 رنز کے واضح مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 26 سے 30 جون تک بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ کالی آندھی کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ ہرانا آسان نہیں تھا، میزبان ٹیم کم بیک کرنے کی کوشش کرے گی لہٰذا کھلاڑیوں کو بھرپور مقابلے کیلئے تیار کر لیا ہے۔