بیجنگ (جیوڈیسک) بلیک باکس سے نئے سگنل ملنے کے بعد لاپتا ملائیشین طیارے کی تلاش کا مرکز جنوب کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نے بھی اپنے بحری جہاز روانہ کردئیے ہیں۔ چینی کوسٹ گارڈجہازنے بحر ہند کے جنوبی پانیوں میں بلیک بکس کے سگنلزکی نشاندہی کی ہے۔
شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سگنلز ملائشین طیارے کے ہوسکتے ہیں۔ملائشیا کے حکام نے چینی جہاز کو ملنے والے سگنلز کی تصدیق نہیں کی، چینی طیارے کو بحر ہند کے جنوب میں سفید رنگ کی چیزیں تیرتی ہوئی بھی دکھائی دی ہیں جس کی تصدیق کے لیے آسٹریلیا نے اپنے بحری جہاز روانہ کردئیے ہیں۔