سرینگر (جیوڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی نے 26 جنوری کو کشمیریوں کیلئے یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے اس دن مکمل ہڑتال، سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیر پرفوجی طاقت کے بل پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے لہذا جموںو کشمیر میں اس قسم کی تقریبات کا کوئی اخلاقی اور آئینی جواز نہیں۔
حریت لیڈر نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل ایجنڈے پر برقرار رکھنے کی درخواست کاخیر مقدم کیا۔