سیاہ شیشوں کے خلاف مہم جاری، متعدد گاڑیوں کے چالان

Black Glass

Black Glass

سرگودھا (جیوڈیسک) سیاہ شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم جاری، درجنوں گاڑیوں کے چالان جبکہ متعدد کے بلیک پیپر اتروا دیئے گئے، حکومت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک نیلوفر نے 47 اڈے پر کاغذات متعدد گاڑیوں کے بلیک پیپر اپنی موجودگی میں اتروا دیئے۔

ڈی ایس پی ٹریفک نیلوفر کا کہنا تھا کہ بلا نمبر گاڑیوں اور بلیک پیپر کے خلاف مہم کسی امتیاز کے بغیر جاری رہے گی اور اس معاملے میں کسی سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔