کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مہم

 Fancy Number Plates

Fancy Number Plates

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جاری کالے شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران چار روز میں ایک ہزار 256 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران چار روز میں کاغذات نہ مکمل ہونے، غیر قانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشے والی ایک ہزار 256 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 256 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں ، جبکہ دو لاکھ 52 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مہم کے دوران 111 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں چنگچی رکشوں کے خلاف بھی پولیس کا کریک ڈاون شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں کلفٹن ڈیفنس سمیت ساوتھ زون میں چنگچی رکشاوں پر پابندی لگادی گئی۔

غلام قادر تھیبو نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا روزگار ختم نہیں کرنا چاہتے لیکن اس کی آڑ میں ٹریفک نظام میں تباہ نہیں ہونے دیں گے غیر قانونی گاڑیوں اور نمبر پلیٹس کے خلاف مہم کو شہر بھر میں وسعت دی جا رہی ہے، غلام قادر تھیبو نے کہ مہم غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔