سرگودھا (جیوڈیسک) حکومت نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کالے شیشے ، نیلی بتی، سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
اس ضمن میں تمام ٹریفک وارڈنز، ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں جبکہ سبز نمبر پلیٹ اور نیلی بتی والی گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کریں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ شر پسند عناصر نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ کی گاڑیاں کسی تخریبی کارروائی میں استعمال کرسکتے ہیں۔
حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیورز حضرات سے کہا ہے کہ وہ دوران سفر اپنا لائسنس ‘ شناختی کارڈ اور سروس کارڈ پاس رکھیں اور دوران پولیس سے جھگڑنے کی بجائے جو پولیس کاغذات طلب کرے وہ پولیس کو دکھائے جائیں۔