فیصل آباد (جیوڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں صرف اشتہارات اور بیانات تک محدود ہو کر رہ گئیں۔ شہر بھر میں کالے شیشے لگا کر بلا روک ٹوک گھو منے والی گاڑیوں کے خلاف ضلعی اور سٹی ٹریفک پولیس کو ئی بھی کارروائی کر نے سے قاصر نظر آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کے بلند بانگ دعوے کئے گئے اور ان کی میڈیا میں تشہیر بھی کی گئی تھی
تاہم یہ دعوے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی لاپرواہی سے حقیقت کا روپ دھارتے نظر نہیں آ رہے اور شہر بھر میں جگہ جگہ کا لے شیشوں والی گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر رواں دواں نظر آتی ہے۔
مزید ستم ظریفی یہ ہے کہ ضلعی اور سٹی ٹریفک پولیس سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی بڑ ی تعداد نے اپنی گاڑیوں پر بھی کا لے شیشے لگا رکھے ہیں۔ اس حوالے سے جب ضلعی اور سٹی ٹریفک پولیس کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔