مصطفی آباد/للیانی: بلیک میکر صحافیوں کے ہاتھوں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد بھی بلیک میل، لاہور کے صحافیوں کو رشوت نہ دینے والے رجسٹرڈ شدہ سوڈا واٹر کمپنی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج، رجسٹرڈ شدہ سوڈا واٹر کمپنی کو بلیک میل کرنے والے افراد کے خلاف دی گئی درخواست پر تا حال کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔
ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ و بلیک میل کرنے کیلئے لاہور سے مصطفی آباد آنے والے صحافیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد میں جیو سپین اور پی سی کولا کے نام سے رجسٹرڈ سوڈا واٹر بھرنے والے کمپنی کو لاہور سے بلیک میل کرنے کیلئے آنے والے مختلف چینل کے کارڈ گلے میں ڈال کرایک دفعہ 20ہزار اور ایک دفعہ30ہزار روپے بھتہ وصول کیا۔
جبکہ اسلحہ کے زور پر مزید پچاس ہزار روپے کا مطالبہ کرنے لگے اور انکار پر غنڈا گردی کرتے ہوئے 70سالہ بیمارشخص کو دھکا مار کر زخمی کر دیا، اور ٹیم میں موجود ناہید بی بی نے کہا کہ میں عورت ذات ہوں اپنے کپڑے پھاڑ کر آپ کے خلاف مقدمہ درج کروا دو ں گی اور بعد ازاں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سے ساز باز ہو کر مقدمہ بھی درج کروا دیا، حاجی محمد حیات نے ڈی پی اوقصور سے بھتہ وصول کرنے اور مزید بھتہ مانگنے والے بشیر احمد، احمد ڈوگر، ناہید بی بی ودیگر تین کس نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور ہمارے خلاف جھوٹھہ مقدمہ فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔