سیاہ فاموں کی غلامی پر بننے والی فلم ”فریڈم ” کا نیا ٹریلر جاری

Freedom

Freedom

نیو یارک (جیوڈیسک) فلمساز پیٹر کوسنس کی زیر نگرانی بننے والی فلم امریکی تاریخ کے سیاہ ترین باب یعنی سیاہ فاموں کی غلامی کے دور پر مبنی ہے۔

فلم کی کہانی ایک شخص کے گرد گھومتی ہے جسے غلام بنا کر اپنے خاندان سے الگ کر دیا جاتا ہے۔

تاہم طویل جدوجہد کے بعد وہ شخص غلامی کی زنجیریں توڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار کیوبا گوڈنگ نے ادا کیا ہے۔ فلم کی نمائش امریکا بھر میں رواں سال 5 جون کو ہو گی۔