نیو یارک (جیوڈیسک) ڈیلاس میں سیام فاموں کے قتل عام نے سرینا ولیمز کو بھی دکھی کر دیا، امریکی ٹینس سٹار کہتی ہیں کہ تشدد کسی مسئلے کا حل ہے، نہ کسی کو رنگ و نسل کی بنیاد پر گولی چلانے کی اجازت ہونی چاہیے۔
انہوں نے ڈیلاس میں تشدد کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔ عالمی نمبر ون ٹینس سٹار سیام فام افراد کے عدم تحفظ پر بھی فکر مند ہیں۔ سرینا ولیمز نے کہا کہ سیاہ فام یا کسی بھی نسل کے لوگوں پر گولی چلانے کا کوئی جواز نہیں۔
ومبلڈن چیمپئن نے امریکہ میں اپنے اہل خانہ کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی تلقین بھی کی ۔ سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ انسان کو انسان سے محبت کرنی چاہئے جو کچھ ہو رہا ہے اسے سننا اور دیکھنا تکلیف دہ ہے۔