نئی دہلی (جیوڈیسک) معروف بھارتی مسلمان اداکار سلمان خان کی راجستھان میں کالے ہرن کے ناجائز شکار کرنے کے مقدمے میں جان چھٹتی نظر نہیں آ رہی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے راجستھان ہائیکورٹ کے اس فیصلے جس میں سلمان خان کو سنائی گئی 5 سال قید کی سزا کو معطل کر دیا گیا تھا، کیخلاف ریاستی حکومت کے اپیل دائر کرنے پر اداکار کو نوٹس جاری کر دیا۔
سلمان خان کو جے پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جسے ہائیکورٹ نے معطل کرتے ہوئے سلمان خان کو برطانیہ روانگی کیلئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اب اس کیس کی سزا پر عملدرآمد کرانے کیلئے راجستھان حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔